باغ (نمائندہ ایکسپریس) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے حاصل اختیارات کو بروؤے کار لا کر چئیرمین علماء و مشائخ کونسل آزاد جموں وکشمیر کیلئے قائد جمعیت آزاد جموں و کشمیر مولانا امتیاز احمد صدیقی کے تقرر کی اور انہیں سیکرٹری حکومت سکیل بی 20 کے برابر مراعات کی منطوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے علماء مشائخ کونسل ترمیمی ایکٹ 1999 (Act Vii بابت 1999) کی دفعہ 3 کی ذیلی دفعات 4 اور پانچ کے تحت 26 اکتوبر کو جاری شدہ آرڈر نمبر س م ا ۔ اوقاف(1) 48/4 3934/ 2021 کو تاریخ اجرائیگی سے منسوخ کرتے ہوئے مولانا امتیاز احمد صدیقی کی بطور چئیرمین علماء مشائخ کونسل آزاد جموں و کشمیر مقرر کیا ہے۔ وزیراعظم کے فیصلے کو آزاد کشمیر کے علماء کرام نے سراہا ہے۔
4 نومبر، 2021
3 نومبر، 2021
آزاد کشمیر میں فورتھ جنریشن انٹرنیٹ سروسز کا آغاز
باغ (نمائندہ ایکسپریس) آزاد کشمیر میں فورتھ جنریشن انٹرنیٹ سروسز کا آغاز ہو گیا فور جی آئی ایس کی فراہمی کے لئے گزشتہ ماہ سیلولر کمپنیز میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فور جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی گئی جسے چائنہ موبائل کمپنی زونگ نے خرید لیا تھا اسی سلسلے میں کمپنی مذکورہ نے یکم نومبر سے فور جی سروسز کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے عوامی حلقوں میں حکومت کےاس اقدام کو سراہا جا رہا ہے جس سے عوام علاقہ کو تیز ترین کمیونیکیشن میسر آ سکے گی جب کہ ملک کے دیگر حصوں سے وہ کمیونٹی جو آف لائن ہو جانے یا سست رفتار انٹرنیٹ کے باعث کاروبار یا دفاتر کے کام میں حرج ہونے کی وجہ سے سیاحت سے دور رہتے ہیں ان کیلئے اب آزاد کشمیر گلگت بلتستان بالخصوص باغ کے حسین موسموں سے لطف اندوز ہونا ناممکن نہیں رہا، کاروباری حضرات کا فور جی سروسز کے آغاز پر کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آئی ٹی انڈسٹریز ترقی کر رہی ہیں حکومت کو آئی ٹی سیکٹر میں مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ ہماری نوجوان نسل بھی اقوام عالم کے ساتھ قدم ملا کر چل سکے۔
مکمل تحریر >>
طلباء نے بھی فور جی سروس کے اجراء پر خوشی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ آن لائن ایجوکیشن اور انفارمیشن چونکہ وقت کا بنیادی تقاضا ہے اور اس تک رسائی تب ہی ممکن ہے کہ آپ کے پاس معیاری اور تیز رفتار انٹرنیٹ سروس ہو البتہ انہوں نے کمپنی سے بعض مقامات پر ناقص فور جی سروس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔