باغ (نمائندہ ایکسپریس) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے حاصل اختیارات کو بروؤے کار لا کر چئیرمین علماء و مشائخ کونسل آزاد جموں وکشمیر کیلئے قائد جمعیت آزاد جموں و کشمیر مولانا امتیاز احمد صدیقی کے تقرر کی اور انہیں سیکرٹری حکومت سکیل بی 20 کے برابر مراعات کی منطوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے علماء مشائخ کونسل ترمیمی ایکٹ 1999 (Act Vii بابت 1999) کی دفعہ 3 کی ذیلی دفعات 4 اور پانچ کے تحت 26 اکتوبر کو جاری شدہ آرڈر نمبر س م ا ۔ اوقاف(1) 48/4 3934/ 2021 کو تاریخ اجرائیگی سے منسوخ کرتے ہوئے مولانا امتیاز احمد صدیقی کی بطور چئیرمین علماء مشائخ کونسل آزاد جموں و کشمیر مقرر کیا ہے۔ وزیراعظم کے فیصلے کو آزاد کشمیر کے علماء کرام نے سراہا ہے۔