باغ ( نمائندہ ایکسپریس نیوز) باغ سٹی واٹر سپلائی ٹینک سے مردہ بندر برآمد عوام میں شدید اشتعال ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
گزشتہ روز مقامی نوجوان مبینہ طور پر گھومنے پھرنے کی غرض سے محلہ اوچھاڑ واٹر ٹینک جس میں سٹی باغ کو سپلائی کے لئے پانی سٹور کیا جاتا ہے کے پاس گئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وہاں سے پانی پیا اور نماز کیلئے وضو کرنے لگے تھے پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹینک بھرا ہوا تھا تو مردہ بندر اوپر تیرتا ہوا نظر آیا جسے انہوں نے باہر نکالا خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر متعلقہ محکمہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ پانچ مزید بندر مردہ حالت میں ٹینک سے نکالے گئے جنہیں اہلکار ساتھ لے گئے سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے پر عوام میں اشتعال پایا جا رہا ہے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لے کر اسسٹنٹ کمشنر بینش جرال کی نگرانی میں انوسٹیگیشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو غفلت کے مرتکب افسران یا اہلکاران کے تعین کی رپورٹ چار روز کے اندر ڈپٹی کمشنر باغ کو پیش کریں گی جس کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔