31 دسمبر، 2021

حافظ طارق کی کال پر تاجران کا مشاورتی اجلاس

 

انجمن تاجران یونین باغ کی باڈی تحلیل ہونے کے بعد ایک پینل کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر پر اعتراض کی وجہ سے ان کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا تھا جو کل خارج کر دیا گیا اس سلسلے میں جلد انتخابات کے انعقاد کیلئے سابق صدر انجمن تاجران باغ حافظ محمد طارق نے باغبان پینل کے زیراہتمام تاجران کا ایک مشاورتی اجلاس بلایا جس میں تاجران کی رائے کے بعد دیگر پینلز سے معاملہ فہمی کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جبکہ تاجران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مزید انتخابات کو التواء میں رکھنے کیلئے اگر کوئی ہتھکنڈے استعمال کئے گئے تو ہم میڈیا کی موجودگی میں تمام تاجران سے اوپن ریفرنڈم کروائیں گے اور پھر چارج سنبھالیں گے کیونکہ باغ کے تاجران کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں مزید تاخیر نہیں برتی جائے گی۔

مکمل تحریر >>

30 دسمبر، 2021

محکمہ صحت اور ایم ٹی بی سی کے اشتراک سے ڈسپنسری کی تکمیل (کوٹیڑی قندیل)

باغ (نمائندہ ایکسپریس) ایم ٹی بی سی کی پبلک سیکٹر میں اہم کامیابی، ایم ٹی بی سی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت محکمہ صحت حکومت آزادکشمیر کے ساتھ ملکر کوٹیڑی قندیل کے لوگوں کیلئے ڈسپنسری قائم کر دی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سردار منظور حسین نے ڈسپنسری کا افتتاح کیا  اس موقع پر ایگزیکٹیوچیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ ایم ٹی بی سی زرطیف بادشاہ نے ڈسپنسری کی چابیاں ڈی ایچ او سردار منظور حسین کے حوالے کیں۔ ایگزیکٹیو چیئرمین محمود الحق نے کہاکہ ایم ٹی بی سی نے یہاں کے لوگوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈسپنسری قائم کی ہے۔حکومت آزادکشمیر کے ساتھ مل کر دیگر علاقوں میں بھی ضرورت کے پیش نظر اس طرح کے ہیلتھ یونٹ بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، مواصلات کے بعدآزادکشمیرمیں صحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے حکومت آزادکشمیر کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سردار منظور حسین نے ڈسپنسری کے قیام پر ایگزیکٹیو چیئرمین محمود الحق کو مبارکباد دیتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں کہاکہ ایم ٹی بی سی اپنے پیشہ وارانہ امور کے ساتھ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں بھی اپنا بھرپورحصہ ڈال رہی ہے جو کہ انتہائی خوش آئند امر ہے۔ مستقبل میں بھی ایم ٹی بی سی کے ساتھ مل کر مزید منصوبوں پر کام کریں گے۔ ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر عوام علاقہ نے ایم ٹی بی سی کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمود الحق کا شکریہ ادا کیا۔







 

مکمل تحریر >>

29 دسمبر، 2021

اہل باغ سے چند گزارشات


 

مکمل تحریر >>

تلاش کیجئے