یونین کونسل ناڑ شیر علی خان بازار میں آتشزدگی متعدد دکانیں و مکان جل کر خاکستر
(نمائندہ ایکسپرس نیوز) آگ اچانک رات کو آٹھ بجے بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے بازار کو لپیٹ میں لے لیا مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بازار سے متصل مکانات سے لوگوں کو ریسکیو کیا اور بازار میں پارک گاڑیوں کے شیشے توڑ کر انہیں محفوظ مقام پر پارک کیا اور آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے تاہم آگ بجھانے والے عملے نے آ کر تقریباََ ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا لیکن تب تک مبینہ طور پر پچیس سے زائد دکانیں، مکان اور ایک گاڑی جل چکی تھی ضلعی انتظامیہ کے اکابرین ڈپٹی کمشنر صابر مغل، اسسٹنٹ کمشنر بینش جرال، ایس پی اور ڈی ایس پی صاحبان موقع پر پہنچ کر ریسکیو عمل کی نگرانی کرتے رہے، صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن حافظ طارق اور سابق امیدوار اسمبلی رہنما پیپلز پارٹی ضیاء القمر بھی جائے سانحہ پر پہنچ گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کا مطالبہ کیا اور موقع پر موجود مقامی افراد نے قریب ترین مقام پر فائر بریگیڈ اسٹیشن کا مطالبہ کیا جبکہ وزیر حلقہ سردار میراکبر خان نے سردست ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد دیگر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ضیاءالقمر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف
وزیر حلقہ سردار میراکبر خان ہمراہ ضلعی انتظامیہ جائے سانحہ پر |
صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن حافظ طارق جائے سانحہ پر |