31 دسمبر، 2021

حافظ طارق کی کال پر تاجران کا مشاورتی اجلاس

 

انجمن تاجران یونین باغ کی باڈی تحلیل ہونے کے بعد ایک پینل کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر پر اعتراض کی وجہ سے ان کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا تھا جو کل خارج کر دیا گیا اس سلسلے میں جلد انتخابات کے انعقاد کیلئے سابق صدر انجمن تاجران باغ حافظ محمد طارق نے باغبان پینل کے زیراہتمام تاجران کا ایک مشاورتی اجلاس بلایا جس میں تاجران کی رائے کے بعد دیگر پینلز سے معاملہ فہمی کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جبکہ تاجران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مزید انتخابات کو التواء میں رکھنے کیلئے اگر کوئی ہتھکنڈے استعمال کئے گئے تو ہم میڈیا کی موجودگی میں تمام تاجران سے اوپن ریفرنڈم کروائیں گے اور پھر چارج سنبھالیں گے کیونکہ باغ کے تاجران کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں مزید تاخیر نہیں برتی جائے گی۔

مکمل تحریر >>

30 دسمبر، 2021

محکمہ صحت اور ایم ٹی بی سی کے اشتراک سے ڈسپنسری کی تکمیل (کوٹیڑی قندیل)

باغ (نمائندہ ایکسپریس) ایم ٹی بی سی کی پبلک سیکٹر میں اہم کامیابی، ایم ٹی بی سی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت محکمہ صحت حکومت آزادکشمیر کے ساتھ ملکر کوٹیڑی قندیل کے لوگوں کیلئے ڈسپنسری قائم کر دی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سردار منظور حسین نے ڈسپنسری کا افتتاح کیا  اس موقع پر ایگزیکٹیوچیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ ایم ٹی بی سی زرطیف بادشاہ نے ڈسپنسری کی چابیاں ڈی ایچ او سردار منظور حسین کے حوالے کیں۔ ایگزیکٹیو چیئرمین محمود الحق نے کہاکہ ایم ٹی بی سی نے یہاں کے لوگوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈسپنسری قائم کی ہے۔حکومت آزادکشمیر کے ساتھ مل کر دیگر علاقوں میں بھی ضرورت کے پیش نظر اس طرح کے ہیلتھ یونٹ بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، مواصلات کے بعدآزادکشمیرمیں صحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے حکومت آزادکشمیر کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سردار منظور حسین نے ڈسپنسری کے قیام پر ایگزیکٹیو چیئرمین محمود الحق کو مبارکباد دیتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں کہاکہ ایم ٹی بی سی اپنے پیشہ وارانہ امور کے ساتھ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں بھی اپنا بھرپورحصہ ڈال رہی ہے جو کہ انتہائی خوش آئند امر ہے۔ مستقبل میں بھی ایم ٹی بی سی کے ساتھ مل کر مزید منصوبوں پر کام کریں گے۔ ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر عوام علاقہ نے ایم ٹی بی سی کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمود الحق کا شکریہ ادا کیا۔







 

مکمل تحریر >>

29 دسمبر، 2021

اہل باغ سے چند گزارشات


 

مکمل تحریر >>

24 دسمبر، 2021

کولاہ ناڑ شیر علی خان میں پیر سید غلام یٰسین شاہ صاحب کی برسی

 کولاہ ناڑ شیر علی خان میں پیر سید غلام یٰسین شاہ صاحب کی برسی کے موقع پر سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی آمد فاتحہ خوانی کی، تقریب میں آزاد کشمیر بھر سے آپ کے سینکڑوں مریدین اور عقیدت مند شامل ہوئے چئیرمین علماء و مشائخ کونسل آزاد جموں و کشمیر مولانا امتیاز احمد صدیقی ، مفتی وجاہت حسین گردیزی اور دیگر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید غلام یٰسین شاہ صاحب کی دینی خدمات کا اعتراف کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

مکمل تحریر >>

22 دسمبر، 2021

لوہار بیلہ وزیر حلقہ کا ہمراہ ضلعی انتطامیہ دورہ

باغ (نمائندہ ایکسپریس) گزشتہ رات لوہار بیلہ ناڑ شیر علی خان بازار میں لگنے والی آگ کے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے وزیر حلقہ کا ہمراہ ضلعی انتطامیہ دورہ نقصان کا تخمینہ کروڑوں میں لگایا جا رہا ہے وزیر حکومت نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور نقصان کے ازالے کی یقین دہانی کروائی ان کا کہنا تھا بجلی کی ناقص وائرنگ اور غیر معیاری مصنوعات اس طرح کے حادثات کا باعث بنتی ہیں اس میں عوام کی ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ وہ مزید اس قسم کے حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے معیاری کیبلز اور مصنوعات استعمال کریں، عوامی مطالبے پر فائربریگیڈ کے ایک ٹینکر کو شرقی حلقہ کے مرکز ریڑہ میں سٹینڈ بائی رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ 

مکمل تحریر >>

21 دسمبر، 2021

لوہار بیلہ ناڑ شیر علی خان بازار میں آتشزدگی

 یونین کونسل ناڑ شیر علی خان بازار میں آتشزدگی متعدد دکانیں و مکان جل کر خاکستر

(نمائندہ ایکسپرس نیوز) آگ اچانک رات کو آٹھ بجے بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے بازار کو لپیٹ میں لے لیا مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بازار سے متصل مکانات سے لوگوں کو ریسکیو کیا اور بازار میں پارک گاڑیوں کے شیشے توڑ کر انہیں محفوظ مقام پر پارک کیا اور آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے تاہم آگ بجھانے والے عملے نے آ کر تقریباََ ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا لیکن تب تک مبینہ طور پر پچیس سے زائد دکانیں، مکان اور ایک گاڑی جل چکی تھی ضلعی انتظامیہ کے اکابرین ڈپٹی کمشنر صابر مغل، اسسٹنٹ کمشنر بینش جرال، ایس پی اور ڈی ایس پی صاحبان موقع پر پہنچ کر ریسکیو عمل کی نگرانی کرتے رہے، صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن حافظ طارق اور سابق امیدوار اسمبلی رہنما پیپلز پارٹی ضیاء القمر بھی جائے سانحہ پر پہنچ گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کا مطالبہ کیا اور موقع پر موجود مقامی افراد نے قریب ترین مقام پر فائر بریگیڈ اسٹیشن کا مطالبہ کیا جبکہ وزیر حلقہ سردار میراکبر خان نے سردست ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد دیگر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ضیاءالقمر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں 

فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف

وزیر حلقہ سردار میراکبر خان ہمراہ ضلعی انتظامیہ جائے سانحہ پر
صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن حافظ طارق تاجران کے ساتھ
صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن حافظ طارق جائے سانحہ پر




مکمل تحریر >>

باغ پیپلز پارٹی کے کارکنان کا حکومت مخالف مظاہرہ

 باغ (نمائندہ ایکسپریس) پیپلز پارٹی کے کارکنان کا حکومت مخالف مظاہرہ

مظاہرین نواحی علاقوں سے ریلیوں کی شکل میں حیدری چوک میں جمع ہوئے جہاں انہوں نے حکومتِ وقت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹائر جلا کر مرکزی شاہراہ بند کر دی اس احتجاجی مظاہرے کی کال پاکستان پیپلز پارٹی  کے رہنما سابق امیدوار برائے ممبر قانون ساز اسمبلی سردار ضیاء القمر نے دے رکھی تھی۔ ان کا کہنا تھا حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے عام آدمی خود کشی پر مجبور ہے نیز طرفہ تماشا یہ کہ مقامی وزیر کی انتقامی کاروائیوں سے سرکاری ملازمین کا استحصال کیا جا رہا ہے دور دراز علاقوں میں جبری تبادلے اور تمام محکمہ جات کو انتقامی کاروائیوں کیلئے استعمال کرنے کا الزام بھی  لگایا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے موجودہ وزیر کے سابقہ دور کی کرپشن بے نقاب کرنے کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے جبکہ حالیہ انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے پر ہم پہلے ہی ان کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھے ہیں اور ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد  ہے۔ انہوں نے بلدیہ کے ملازمین کو ملازمت سے جبری فارغ کرنے کا حوالہ بھی دیا اور ووزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ان کا کہنا تھا انتظامیہ ہوش کے ناخن لے پیپلز پارٹی کارکنان کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ اور سرکاری ملازمین کا استحصال بند نہ کیا گیا تو یہ پرامن احتجاج شدت بھی اختیار کر سکتا ہے  باردیگر حکومت عوام کی اجتماعی خود کشیوں سے  نمٹنے کیلئے تیار رہے۔



مکمل تحریر >>

14 دسمبر، 2021

باغ سٹی واٹر سپلائی ٹینک سے مردہ بندر برآمد

  باغ ( نمائندہ ایکسپریس نیوز) باغ سٹی واٹر سپلائی ٹینک سے مردہ بندر برآمد عوام میں شدید اشتعال ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

گزشتہ روز مقامی نوجوان مبینہ طور پر گھومنے پھرنے کی غرض سے محلہ اوچھاڑ واٹر ٹینک جس میں سٹی باغ کو سپلائی کے لئے پانی سٹور کیا جاتا ہے کے پاس گئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وہاں سے پانی پیا اور نماز کیلئے وضو کرنے لگے تھے پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹینک بھرا ہوا تھا تو مردہ بندر اوپر تیرتا ہوا نظر آیا جسے انہوں نے باہر نکالا خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر متعلقہ محکمہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ پانچ مزید بندر مردہ حالت میں ٹینک سے نکالے گئے جنہیں اہلکار ساتھ لے گئے سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے پر عوام میں اشتعال پایا جا رہا ہے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم  ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لے کر اسسٹنٹ کمشنر بینش جرال کی نگرانی میں انوسٹیگیشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو غفلت کے مرتکب افسران یا اہلکاران کے تعین کی رپورٹ چار روز کے اندر ڈپٹی کمشنر باغ کو پیش کریں گی جس کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


مکمل تحریر >>

تلاش کیجئے