24 دسمبر، 2021
کولاہ ناڑ شیر علی خان میں پیر سید غلام یٰسین شاہ صاحب کی برسی
22 دسمبر، 2021
لوہار بیلہ وزیر حلقہ کا ہمراہ ضلعی انتطامیہ دورہ
باغ (نمائندہ ایکسپریس) گزشتہ رات لوہار بیلہ ناڑ شیر علی خان بازار میں لگنے والی آگ کے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے وزیر حلقہ کا ہمراہ ضلعی انتطامیہ دورہ نقصان کا تخمینہ کروڑوں میں لگایا جا رہا ہے وزیر حکومت نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور نقصان کے ازالے کی یقین دہانی کروائی ان کا کہنا تھا بجلی کی ناقص وائرنگ اور غیر معیاری مصنوعات اس طرح کے حادثات کا باعث بنتی ہیں اس میں عوام کی ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ وہ مزید اس قسم کے حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے معیاری کیبلز اور مصنوعات استعمال کریں، عوامی مطالبے پر فائربریگیڈ کے ایک ٹینکر کو شرقی حلقہ کے مرکز ریڑہ میں سٹینڈ بائی رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
21 دسمبر، 2021
لوہار بیلہ ناڑ شیر علی خان بازار میں آتشزدگی
یونین کونسل ناڑ شیر علی خان بازار میں آتشزدگی متعدد دکانیں و مکان جل کر خاکستر
(نمائندہ ایکسپرس نیوز) آگ اچانک رات کو آٹھ بجے بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے بازار کو لپیٹ میں لے لیا مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بازار سے متصل مکانات سے لوگوں کو ریسکیو کیا اور بازار میں پارک گاڑیوں کے شیشے توڑ کر انہیں محفوظ مقام پر پارک کیا اور آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے تاہم آگ بجھانے والے عملے نے آ کر تقریباََ ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا لیکن تب تک مبینہ طور پر پچیس سے زائد دکانیں، مکان اور ایک گاڑی جل چکی تھی ضلعی انتظامیہ کے اکابرین ڈپٹی کمشنر صابر مغل، اسسٹنٹ کمشنر بینش جرال، ایس پی اور ڈی ایس پی صاحبان موقع پر پہنچ کر ریسکیو عمل کی نگرانی کرتے رہے، صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن حافظ طارق اور سابق امیدوار اسمبلی رہنما پیپلز پارٹی ضیاء القمر بھی جائے سانحہ پر پہنچ گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کا مطالبہ کیا اور موقع پر موجود مقامی افراد نے قریب ترین مقام پر فائر بریگیڈ اسٹیشن کا مطالبہ کیا جبکہ وزیر حلقہ سردار میراکبر خان نے سردست ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد دیگر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ضیاءالقمر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف
| وزیر حلقہ سردار میراکبر خان ہمراہ ضلعی انتظامیہ جائے سانحہ پر |
| صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن حافظ طارق جائے سانحہ پر |