جہالت پڑھا لکھا نہ ہونا نہیں ہے، ہرگز بھی نہیں ہے۔ جہالت ان پڑھ ہونا بھی نہیں ہے۔ جہالت لا علم ہونا بھی نہیں ہے۔
جہالت ہٹ دھرمی کا نام ہے۔ سچائی واضع ہونے کے باوجود اسے نہ ماننا جہالت ہے۔ کسی مفاد کے نقصان کے ڈر سے سچائی کو نا ماننا جہالت ہے۔ سچائی واضع ہو جانے کے باوجود اپنے قبائلی یا خاندانی عقائد و رسومات کے ساتھ جڑے رہنا جہالت ہے۔ فرسودہ رسومات کا دفاع کرنا جہالت ہے۔ چنانچہ عمر بن ہشام، جسے ابوالحکمت یعنی حکمت کا باپ کہا جاتا تھا، اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے، اپنے سرداری نظام کے خاتمے کے ڈر سے، کنیزوں اور غلاموں کو حقوق نہ دینے کی وجہ سے، بلا وجہ میں نہ مانوں کی رٹ لگائے رکھنے کی وجہ سے ابو جہل کہلایا۔ یعنی جہالت کا باپ۔