انتشار چودهری کے موجودہ جانشین کو اب کون یاد دلائے کہ جناب ملک کے متفقہ آئین کو کوڑے دان میں تو یہ خدائی اعلان کرنے والے آپ کے اپنے گرو گهنٹال نے جا پهینکا تها کہ "آئین وہ ہے جو ہم کہتے ہیں"، مادر پدر آزاد عدلیہ کی طرف سے بذور دهاندلی مسلط کی گئی موجودہ حکومت تو آپ کے "احکامات" کو ایندهن بنا کر آئین کی اسی چتا کو صرف آگ لگانے کا "فریضہ" انجام دے رہی ہے ..
پارلیمنٹ سے مسترد شدہ بلکہ خود اپنے خالق جنرل مشرف کی طرف سے منسوخ شدہ نام نہاد "توہین عدالت آرڈیننس" کو منتخب پارلیمنٹ کے خلاف اپنا "ہتهیار" ڈیکلئر کرتے ہوئے "از خود بحال" کر کے پوری پارلیمنٹ کے متفق الیہ منتخب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو غیر آئینی اور قانونی طور پر برطرف کرنے والے اسی چودهری کے آپ "برادر ججز" موجودہ وزیراعظم کی پونے دو سال سے جاری مسلسل "توہین عدالت" پر محض نوٹس ہی جاری کرنے کی ہمت کر دکهائیں تو ہم جانیں ..
اسی طرح لاہور ہائی کورٹ کے موجودہ "برادر چیف" صاحب بهی اپنے خلاف "وکلاء گردی" پر سیخ پا ہو کر وکیلوں پر "عدلیہ کی لُٹیا ڈبو دینے" کی دہائی دینے کی بجائے اسی انتشار چودهری کا گریبان پکڑنے کی کوئی سبیل ڈهونڈ نکالیں تو ہم مانیں، جس نے اپنی غیر قانونی "بحالی" کیلئے "وکیل برادری" کو بدمعاشی کی اس راہ پر لگایا تها ..