بر صغیر Subcontinent کی اہم تہذیبیں
1۔ وادیءِ سندھ کی تہذیب Indus Valley Civilization
2۔ وادیءِ گنگا کی تہذیب Ganges Valley Civilization
یہ دونوں تہذیبیں پانیوں کے دو عظیم سلسلوں کی مرہون منت قائم ہوئیں اور پروان چڑھتی رہیں۔ پانیوں کے ان سلسلوں کے منبع کوہ ہمالیہ میں واقع ہیں، یہ دونوں سلسلے ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں سے شروع ہوتے ہیں۔ ایک سلسلے کا سرخیل دریائے سندھ ہے۔ یہ شمال سے شروع ہو کر جنوب مغرب کی طرف بہتا ہوا اور گردو نواح کے چھوٹے بڑے پانیوں اور دریاؤں کو ساتھ لیتے ہوئے بالآخر بحیرۂ عرب میں جا گرتا ہے۔ دریائے سندھ میں کشمیر اور پاکستان و افغانستان کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں کا پانی شامل ہو جاتا ہے۔ پنجاب کے پانچوں دریا بھی ایک وسیع و عریض علاقے کو سیراب کرتے ہوئے دریائے سندھ میں جا گرتے ہیں۔ پنجاب کے دریاؤں میں جہلم، چناب، راوی، بیاس اور ستلج شامل ہیں۔ یوں دریائے سندھ سے جڑے ہوئے پانیوں کا سلسلہ تقریباً آدھے بر صغیر میں پھیلا ہوا ہے۔ اس سارے علاقے کو سندھ کہا جاتا ہے۔ اس میں پورا پاکستان، جموں و کشمیر، بھارت کی ریاستیں، ہماچل پردیش، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، مہاراشٹر اور گجرات شامل ہیں۔ یوں وادیءِ سندھ کا علاقہ آدھا پاکستان میں اور آدھا بھارت میں واقع ہے۔ وادیءِ سندھ کی عظیم تہذیب کے آثارِقدیمہ موہنجوداڑو اور ھڑپہ کے مقامات پر موجود ہیں۔
بر صغیر کی دوسری اہم تہذیب وادیءِ گنگا کی تہذیب ہے۔ یہ پانیوں کے دوسرے سلسلے پر پھیلی ہوئی ہے یہ سلسلہ بھی کوہ ہمالیہ سے شروع ہو کر مشرق اور جنوب مشرق کی طرف پھیلے ہوئے دریاؤں پر مشتمل ہے۔ اس سلسلے کا اہم دریا، دریائے گنگا ہے اس سارے علاقے کو ھند کہا جاتا ہے۔ اس میں پورا بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان اور نیپال شامل ہے۔
برصغیر کی تقسیم1947ء میں پورا ھند اور سندھ کا ایک بڑا حصہ بھارت میں شامل ہے یوں قصور کے پاس ایک نئی سرحد قائم کر دی گئی اور سندھ تقسیم ہو کیا۔
ھند تے سندھ دی ونڈ ہوسی،
کجھ حصہ قصور دا جاسی۔
پت سندھڑی دا حکمران ہوسی،
تے بنا عدل اوہ ماریا جاسی۔
وارث شاہ بقول عباس اطہر