عقل سلیم رکھنے والوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر برائے خارجہ امور کی "ننگی دھمکی" پر یو اے ای کے سفیر کی طلبی کی بجائے، "خود مختار ریاست" کے دفتر خارجہ کے اس "زنانہ" استدلال میں بہت کچھ چھپا ہے کہ "ردعمل تصدیق کے بعد ظاہر کیا جائے گا".. بالفاظ دیگر "معاف کر دیجئے حضور، غلطی کی تلافی جلد کر دی جائے گی"!
جی ہاں، وزیراعظم کی شاہ سعودیہ سے ملاقات کے بعد شاہ کے ترجمان اور پهر وزیر دفاع کے دورہ کے بعد ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ مقرن کے ذاتی بیان، دونوں کی رو سے "پاکستان نے یمن میں فوجی تعاون کی یقین دہانی کرا رکھی ہے" ..
آگے آپ خود سمجھ دار ہیں، ماشاء اللہ!