13 جون، 2015

گولی اندر، دم باہر .!

جی نہیں؛ آپ غلط سمجھ رہے ہیں، یہ "ذکر خیر" تهری ناٹ تهری کا نہیں بلکہ اسپرو کی گولی کا ہے .. حیرت البتہ اس امر پر ضرور ہے کہ عوامی سر درد کے علاج کے نسخے کے طور پر "حب الوطنی" کے لیبل کے ساتھ "قومی مفاد" کے خوبصورت کیپشول میں لپٹی اور "دفاع وطن" کی کلاشنکوف کے ذریعے فائر کی گئی یہ گولی کسی "نادیدہ دشمن" کی بجائے ہمیشہ براہ راست عوام کے سینے میں ہی جا اترتی ہے اور پهر انا للہ و انا الیہ راجعون ...
دور جانے کی ضرورت نہیں قارئین گرامی؛ بجٹ 2015 کے نام سے جاری اسی تازہ ترین "نسخہ کیمیا" کا کمال ہی ملاحظہ کرلیجئے، پری بجٹ اور پوسٹ بجٹ لیبارٹریز میں گذشتہ ڈیڑھ دو ماہ سے جاری "ٹیسٹ پریکٹس" کی رپورٹس بهلا اس کے سوا کیا "ڈائیگنوز" کئے جارہی ہیں کہ 12 فیصد خسارے کے بجٹ میں 12 فیصد دفاعی اخراجات کا اضافہ اور 320 ارب روپے کے نئے ٹیکسز کی صورت میں دال نمک سے لے کر کپڑے لتے تک عام آدمی کی روزمرہ ہر ضرورت کی قیمت میں اوسطاً 10 فیصد اچانک اور کمر توڑ اضافے کے باوجود "مریض کی حالت پہلے سے خاصی بہتر ہے" ..
اب ایسے "حکمائے لقمان" کو آئندہ کم از کم 10 مزید سال تک کیلئے "حق حکمرانی" کی سند عطا کر دینے کے سوا آپ کے اور میرے لئے "آپشن" بچی بهی کیا ہے؟؟

تلاش کیجئے